چین :کورونا وائرس سے لڑنے اور حوصلہ افزائی کیلئے لائٹ شو

February 10, 2020

چین کے مختلف شہروں میں لائٹ شو کا انعقاد

ووہان میں جان لیوا خطرناک کورونا وائرس سے لڑنے اور شہریوں کی حوصلہ افضائی کیلئے چین کے مختلف شہروں میں لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے مختلف شہروں میں بلندو بالا عمارتوں کو ایل ای ڈی لائٹ پروجیکشن کے ذریعے روشن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک ووہان وائرس سے 908 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 40 ہزارسے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اوریہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا۔

بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خصوصی لباس پہننے کے بعد ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ یہ وائرس جاپان، سمیت اٹھارہ ممالک پہنچ گیا ہے۔