چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی

February 10, 2020

چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ ملک میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی امپورٹ کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کو چینی کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سطح پر وزارت صنعت محسوس کرے کہ چینی کی امپورٹ کی ضرورت ہے تو دوبارہ سمری لائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔