شامی فوج کی بمباری، 5 ترک اہلکار ہلاک

February 10, 2020

شام کی سرکاری فوج نے ترک ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس سے 5 ترک اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر بشارالاسد کی وفادار شامی فوج نے صوبہ ادلب میں یہ کارروائی کی۔ ادھر ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب میں ترک فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

ترک وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ترک فوج نے جوابی کارروائی میں شامی فوج کو نقصان پہنچایاہے۔