چین میں جمی ہوئی آبشار پر قوس و قزاح کے رنگ

February 11, 2020

چین میں جمی ہوئی آبشار پر قوس و قزاح کے رنگ

بعض اوقات قدرت ایسے خوبصورت مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان اُنہیں دیکھ کر مبہوت رہ جاتا ہے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب جمی ہوئی آبشار پر قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے۔

چین کے صوبے شانژی میں واقع ہوکو نامی آبشار کا پانی جہاں سخت سردی کے باعث برف میں تبدل گیا وہیں جمی ہوئی آبشار پر قوس و قزح کے خوبصورت رنگ امڈ آئے جس نے برفیلی آبشار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا۔

اس حسین نظارے کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے اورقدرت کا یہ خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔