فہد مصطفی فلم’ٹچ بٹن‘کے ٹیزر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

February 12, 2020

اداکار فہد مصطفی فلم”ٹچ بٹن“ کے ٹیزر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیزر دیکھ کر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت فخر بھی ہوا کیونکہ ایسے مواد کی ہی سینما کو ابھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ٹچ بٹن کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فلم”ٹچ بٹن“میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علیاورسونیا حسین اہم کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فہد مصطفی ان دنوں ماہرہ خان کے ساتھ نبیل قریشی کی فلم”قائداعظم زندہ باد“ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔