پاکپتن: کرنٹ لگنے سے 7 مویشیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

February 13, 2020

پاکپتن میںکرنٹ لگنے سے7 مویشیوں کی ہلاکت کے خلاف عدالت کےحکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سیشن عدالت کےحکم پر ایکسین، ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے غلام علی کی مدعیت میں درج کیا۔

11ہزار وولٹ کے تار ٹوٹ کر گرنے سے7 گائے اور بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ واقعہ ملزموں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، واقعہ 8 نومبر 2019ء کو پیش آیا تھا۔