پہلی محبت کبھی نہیں بھلائی جا سکتی، خوبی علی

February 13, 2020

معروف گلوکار سجاد علی کے بیٹے گلوکار و اداکار خوبی علی کا کہنا ہے کہ آپ اپنی پہلی محبت واقعی کبھی نہیں بھلا سکتے‘۔

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ’بارش‘ ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی منزل پر پہنچ گیا تھا۔

پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اور سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے نئے گانے’ بارش‘ کی ویڈیو شیئر کی۔


خوبی علی نے اِس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے والد کے نئے گانے میں پہلی بار بطورِ اداکار کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔‘

یہ بھی دیکھئے :سجاد علی نے نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا

اُنہوں نے لکھا کہ ’واقعی میں آپ اپنی پہلی محبت کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔‘

اِس پوسٹ کے علاوہ خوبی علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کی اداکاری کو پسند کیا۔


خوبی علی نے صارفین سے اپنی حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’دو لیجنڈز کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سب ہماری آئندہ آنے والی موسیقی کے لیے بھی اِسی طرح پیار اور محبت کا اظہار کریں۔‘

واضح رہے کہ گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ’بارش‘ دو روز قبل ہی ریلیز ہوا ہے ، اِس گانے میں اداکارہ ریما خان اور اُن کے بیٹے خوبی علی کے ساتھ سجاد علی نے خود بھی اداکاری کی ہے۔