• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

سجاد علی نے نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا


پاکستان کے مایہ ناز گلوکار سجاد علی کا نیا گانا’ بارش ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے یہ گانا منظر عام پر آیاجس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گانے ’بارش‘ میں سجاد علی کی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی کے ساتھ قابل ذکر امر یہ ہے کہ سجاد علی پہلی بار معروف فلم اسٹار ریما کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

پرانی یادوں سے بھرپور گانے ’بارش‘  کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں سجاد علی نے اپنے بیٹے خوبی کو متعارف کروایا ہے۔

گانے کی موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ لکھا بھی انہوں نے خود ہی ہے۔ گانے کا میوزک شابی علی نے دیا۔

سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

’سنڈریلا‘ سے شہرت کی منازل طے کرنے والے سجاد علی  کے نئے گانے کو 16 گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 50ہزار سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

سجاد علی کے مداح اس گانے کو  ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

مسحور کن آواز کے مالک سجاد علی کا اس سے قبل ریلیز ہونے والا گانا’راوی‘ بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم  1979 میں ریلیز ہوا تھا۔

تازہ ترین