نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں PSL کی تیاریاں عروج پر

February 13, 2020

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں PSL کی تیاریاں عروج پر

پاکستان سوپر لیگ فائیو سیزن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، 4 جنرل انکلوژر کو فرسٹ کلاس کا درجہ دینے کے بعد وہاں کرسیاں لگائی جارہی ہیں، اسٹیڈیم کی گراس کو نیا روپ دے دیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیدیم کراچی کے جنرل انکلوژر، جہاں شائقین کرسیوں پر نہیں بلکہ سڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے اس بارپی ایس ایل فائیو میں 7 میں سے 4 جنرل انکلوژر کو فرسٹ کلاس انکلوژر کا درجہ دے کر وہاں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شائقین کرسیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں ۔

ذرائع کے مطابق باقی کے 3 جنرل انکلوژر میں کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن انکلوژر سے میچ کا ویو اچھا ہوتا ہے انہیں فرسٹ کلاس انکلوژر کا درجہ دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی گراس کو نیا روپ دیا گیا ہے ، کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ گراس چھوڑ کر نیا لک دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی گیلری میں بھی نئی فولڈنگ کرسیاں نصب کردی گئی ہیں جب کہ اس عمارت کی چھت پر ٹائل لگائے جارہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر چھت پر بھی وی آئی پی انکلوژر بنادیا جائے۔