حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں، پرویز الہی

February 13, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے سرگودھا میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی تحریک انصاف کی حکومت اور ق لیگ ایک پیج پر ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام بحرانوں کا مقابلہ کریں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ بحران گزشتہ دس سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، گلے پکڑنے والے آج بازو کھول کر ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دود میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور ہم نے ہردود میں عوام کی خدمت کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔