اسلام آباد: یونیورسٹی نے منشیات کے استعمال پر 5 طلبہ کو نکال دیا

February 13, 2020

اسلام آباد: یونیورسٹی نے منشیات کے استعمال پر 5 طلبہ کو نکال دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 جامعات کی جانب سے منشیات استعمال کرنے والے طلباء کیخلاف کارروائی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ایک سرکاری یونیورسٹی نے منشیات کے استعمال پر 5 طلباء کو نکال دیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کی نجی یونیورسٹی نے منشیات کے استعمال پر 30 طلباء کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔