بلدیاتی انتخابات ہوجاتے تو مہنگائی کا طوفان کنٹرول کیا جاسکتا تھا، پرویز الٰہی

February 13, 2020

بلدیاتی انتخابات ہوجاتے تو مہنگائی کا طوفان کنٹرول کیا جاسکتا تھا، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوجاتے تو مہنگائی کا طوفان کنٹرول کیا سکتا تھا۔

سرگودھا میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ کی رہائش گاہ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ملکر تمام بحرانوں کا مقابلہ کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے 15 سال کا میری 5 سالہ وزارت اعلیٰ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ کی اسمبلی کے مقابلے میں پنجاب اسمبلی نے زیادہ قانون سازی کی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے راز کھولنے کی اجازت دیدی ہے تو انہوں نے کہا کہ اجازت نہیں دی۔