ناروے پلاسٹک کی بوتلیں ری سائیکل کرنے میں سب سے آگے

February 14, 2020

ناروے پلاسٹک کی بوتلیں ری سائیکل کرنے میں سب سے آگے

اوسلو (نیٹ نیوز )یورپی کمیشن نے پلاسٹک سے بنی بوتلوں کو ری سائیکلنگ کی شرح 90 فی صد تک کرنے کیلئے2029 کی تاریخ مقرر کی ہے تاہم ناروے ایسا ملک ہے جہاں پلاسٹک کی بوتلوں کی ری سائیکلنگ کی شرح 97 فی صد ہے۔ یعنی ناروے مقررہ تاریخ سے 10 سال قبل ہدف حاصل کر چکا ہے۔ناروے کے بعد فرانس اور برطانیہ کا نمبر ہے جہاں 60 فی صد پلاسٹک بوتلیں ری سائیکل ہوتی ہیں۔دونوں ممالک ڈپازٹ سسٹم کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔اس سسٹم کے تحت پلاسٹک کا کچرا بھی آلودگی کا سبب نہیں بن سکے گا جب کہ بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کے لیے اکھٹا بھی کیا جاسکے گا۔