ارکان نے جو زبان استعمال کی وہ ایوان کی توہین کے مترادف ہے، ضیاء عباس

February 14, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں مہنگائی اور گرانی کی روک تھام کے لئے ہونے والی بحث میں ارکان نے جو زبان استعمال کی وہ منتخب ایوان کی توہین کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کئے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان کو عوامی مسائل اور اہم ایشیو سے کوئی دل چسپی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہاپوزیشن اور حکومت دونوں جانب سے ایسے الفاظ کا استعمال ہو نا بیرون ملک پاکستانیوں میں بھی تشویش کا باعث بنا۔