محمد طحہ ٰ ایم ڈی پی ایس او تعینات،رانا شکیل کو تاحکم ثانی فنا نشل ایڈوائزر سی ڈی اے کا چارج دیدیا گیا

February 14, 2020

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے محمد طحہ ٰ کوایم ڈی ( سی ای او) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی ( پی ایس او) مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔سی ڈی اے کے ڈی جی آڈٹ اینڈ اکائو نٹس رانا شکیل اصغر کو کو تاحکم ثانی فنا نشل ایڈوائزر سی ڈی اے کا چارج دیا گیا ہے۔ وہ پا کستان آڈٹ اینڈاکائونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں ۔ ڈی جی اسٹیٹ سی ڈی اے اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ 19 کے افسر نوید الہیٰ کو ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔