ویزا پابندیاں، 2پاکستانی خواتین کو GDC میں شرکت سے روکدیا گیا

February 14, 2020

کراچی(جنگ نیوز)ویزا پابندیوں کے باعث 2پاکستانی خواتین کو GDC میں شرکت سے روک دیاگیا۔ امریکی میڈیا کےمطابق انعم ساجد اور بسمہ ضیا کو اس وقت حیرانی ہوئی جب ان کو مارچ میں سان فرانسسکو میں ہونے والے ایک بڑے ایونٹ گیم ڈیولپرز کانفرنس (جی ڈی سی) میں شرکت کے لئے دعوت نامے موصول ہوئے جو پوری دنیا سے گیم ڈیزائن کرنیوالوں کواپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔انٹرنیشنل گیم ڈیولپرز ایسوسی ایشن (آئی جی ڈی اے) کی جانب سےتفویض اسکالرشپ کے ذریعے انہیں کانفرنس کے پاس دیئے گئے تھے۔یہ اسلام آباد ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور جدید گیم ڈیزائنرز کے لئے ایک غیرمعمولی موقع تھا۔بہرحال، یہ موقع جلد ہی ضائع ہوگیا کیوں کہ انکے ویزے مسترد کرکے انہیںامریکا جانے سے روک دیاگیا۔