پولیو کیخلاف مہم میں ”جیو نیوز“ کا ساتھ دیں

February 14, 2020

پولیو کیخلاف مہم میں ”جیو نیوز“ کا ساتھ دیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کو ”پولیو“ سے پاک کرنے میں ”جیونیوز“ نے بیڑہ اُٹھا یا ہے۔ ” پاکستان بمقابلہ پولیو“ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں۔ آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو دروازہ ضرور کھولیئے ۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں ۔ ملک بھر میں 17 سے 20 فروری تک پولیو کے خلاف مہم میں جیونیوز کا ساتھ دیں اور پولیو کے خلاف جنگ میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ قوم کے نام اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرائیں، ویڈیوز اور تصاویر جیونیوز کو واٹس ایپ کریں ۔ جیونیوز آپ کا واٹس ایپ پیغام پورے پاکستان کو دکھائے گا۔