سیپیج کے مسائل اور ان کاحل

February 14, 2020

سیپیج یعنی چھتوں اور دیواروںسے پانی کا رسنا ایک بہت ہی عام مسئلہ ہے جس کا سامنا عموماً پرانے مکاناتمیں کسی نہ کسی وقت کرنا پڑتا ہے۔ اس سے کمرے کی دیواروں اور چھت پر پانی کے نشانات پڑجاتے ہیں یا پھر پینٹ اُکھڑنے لگتا ہے۔ سیپیج دراصل دیواروں اور چھتوں میں موجود پائپوںسے پانی کے رسائو یا نکاسی آب کے نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوتاہے۔ نمی اور گیلےپن کے نتیجے میں پھپھوندی اور بیکٹیریاز کی نشوونما ہوسکتی ہے، جس سے گھر کے مکینوں کو مختلف قسم کی الرجیز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سیپیج کی عمومی وجوہات

گھر میں سیپیج ہونے کی پانچ عمومی وجوہات ہیں۔

1-ناقص پلمبنگ

٭ گھر میں صاف پانی کی نکاسی کے پائپ یا سینیٹری کےسامان میںرسائو

٭ پانی کی فراہمی والے پائپوں سے اخراج

٭ پڑوسیوں کے مکان کیاندرونی پلمبنگ میں رسائو

2-چھت پر بارش کا پانی جمع ہونا

3-پانی کے ٹینک کا رسائو

4- مکان کی تعمیر کے وقت ناقص واٹر پروفنگ

5-زیر زمین پانی کی موجودگی (خاص طور پر شدید بارش کے بعد)

اگر آپ کے گھر میں سیپیج کے مسائل ہیں تو درج بالا تمام ممکنہ وجوہات کی جانچ کریں۔ اگر آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کے گھر میں سیپیج غلط پلمبنگ کی وجہ سے ہے جیسے کہ رِستے ہوئے نل یا پانی کے ٹینک کا اوور فلو ہونا تو فوراً پلمبر سے رجوع کریں۔ لیکن اگر آپ کے گھر میں پانی آپ کے پڑوسی یا اوپر کی منزل میںبنے فلیٹ کی ناقص پلمبنگ کی وجہ سے آرہا ہے تو آپ کو ان سے بات کرکے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ اگر بالائی منزل پر بنے فلیٹ کے کسی باتھ روم سے گندہ پانی رس رہا ہوگا تو اس سے نہ صرف گھر میں بدبو پیدا ہوگئی بلکہ ایسے ماحول میں رہنا تمام گھر والوں کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔

پانی کے رسائو سے سیوریج / پلاستر / کنکریٹ کی سطحیں خراب ہوتیہیں، پلاستر اُکھڑ جاتاہے۔ اکثر اس مسئلے کے حل کیلئے کیمیکل لگا کر پانی کے رساؤ کو بند کردیا جاتاہے لیکن یہ پائیدار نہیںہوتا او رکچھ ہی دنوںبعد پھر سے رسائو شروع ہو جاتاہے ۔ اس کاواحد حل یہ ہے کہ رسائو کے اصل مقام کی نشاندہی کرکے وہاںمعیار ی پائپ ڈال کر اور درست پلمبنگ کرکے واٹر پروفنگ کی جائے ۔ تاہم، اگر باہرہی سے اس کا علاج کیا جارہا ہے تو سطحوں اور دراڑوں کو اچھی طرح بند کرکے اس کو واٹر پروف کیا جائے، جس کیلئے عمدہ کیمیکل مارکیٹ میں دستیاب ہیں اورکامیابی سے ان مسائل کو حل کررہے ہیں۔

بہت سے گھروں کے مالک سنک کے پائپوں کے گرد خالی جگہ نہیں چھوڑتے، جس کی وجہ سے بند پائپ صاف کرنا خاصا مشکل کام بن جاتا ہے۔ اگر ان تک رسائی ممکن نہ ہو تو ایک بند پائپ کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو سارا سسٹم اُکھاڑنا پڑے گا۔ اسی وجہ سے صفائی والے پائپوں کے گرد جگہ چھوڑنا لازمی ہوتا ہے۔

دراصل گھر کی تعمیر کے دوران ہی ہمیںانڈر گرائونڈ پلمبنگ کا خیال رکھنا چاہئے۔ بہت زیادہ ٹائٹ کئے گئے پائپس، ٹیوب، فٹنگز اور ٹوائلٹ بولٹسبھی آپ کو مشکلات میںڈال سکتےہیں کیونکہ ان کو جوڑنے کے دوران یا کچھ عرصہ بعد ان کے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ عرصہ تو حد سے زیادہ مڑی ہوئی یا ٹائٹ فٹنگز چل جائیںلیکن جب پانی یا ڈرینیج زیادہ پریشر سے آئے گا تو اس میں کریکس پڑسکتے ہیں۔ یہی حال کموڈ ز وغیرہ کا بھی ہوسکتاہے، جہاں کریکس پڑنے سے پانی کا رسائو ممکن ہے۔

اسی طرح اگر کچن میں سیپیج کا مسئلہ ہے تودیکھیںکہ اس کی نالیوںمیں کچرا تو نہیںپھنسا ہوا، جسے باہر نکالنے کیلئے اسنیک یا باربڈ ڈرین کلیننگ ٹول (snake or barbed drain cleaning tool) استعمال کریںیا پھر P-trapکو ہٹائیں اور گندگی کو نکال کر اسے واپس لگادیں۔

بہت سے لوگ لیکویڈ ڈرین کلینزر استعمال کرتے ہیں جو بہتر نہیںہوتا، حقیقت یہ ہے کہ لیکویڈ ڈرین کلینزر مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے اسے زیادہ بڑھا دیتا ہے کیونکہ اگر لیکویڈ کلینزر سے گند صاف نہیں ہوتا ، تو آپ یا آپ کے پلمبر کو پورا ٹریپ آرم نکالنا پڑے گا،جو کہ اوپر تک بھر چکا ہوگا۔ ڈرین کلینزر کا زیادہ استعمال پائپ اور میٹل ٹریپ کو نقصان پہنچا کر لیکیج کا باعث بن سکتاہے۔

اگر آپ پانی کے رسائو والے پائپ کو واٹر پروف بنارہے ہیں تو ٹیفلون ٹیپ (PTFE thread tape)چوڑیوں کے گرد گھڑی کی سمت (Clockwise) گھمائیں تاکہ یہ صحیح کام کرے۔ لیکن بہت سے لوگ اس ٹیپ کو گھڑی کی مخالف سمت (anti-clockwise)لپیٹتے ہیں، جس سے فٹنگز ٹائٹ ہو جاتی ہیں۔

چونکہ پائپ یا ایلبو کی چوڑیاں گھڑی کی سمت میں بنی ہوتی ہیں اسی لئے اس سمت میںٹیپ لپیٹنے سے وہ اچھی طرح سیل ہو جاتی ہیں۔ بصورت دیگر پائپ یا ایلبو کو ٹائٹ کرنے میںسخت مشقت کا سامنا کرنا پڑ تاہے۔