ٹیکسٹائل وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا، رزاق داؤد

February 14, 2020

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاک ترک رہنماؤں نے دو طرفہ تعزیراتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جلد پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد ترکی کا دورہ کرے گا، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

عبد الرزاق داؤد نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی سے آئے مہمانوں کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں خو ش آمدید کہتے ہیں، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تحریری جواب دیا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح 8فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کردی ، چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح موجودہ مالی سال کے دوران بڑھائی گئی، چینی پر ٹیکس کے اثرات تین روپے فی کلو اضافے کی صورت میں پڑے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ چینی کے مینوفیکچررز 60روپے کلو کے لحاظ سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، خوردنی تیل و گھی پر 16فیصد درآمدی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی، این ایل سی لینڈ کسٹمز ڈرائی پورٹ حیدرآباد بند نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ این ایل سی کا مئی سے ڈرائی پورٹ آپریٹر سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ یک طرفہ ہے، ڈرائی پورٹ کی بندش سے حیدرآباد کی تاجر برادری کو نقصان ہوگا۔

حفیظ شیخ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ملک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب 20 کروڑ ڈالر ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 8 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا جبکہ وزیراعظم ہاوس کی گاڑیوں کی نیلامی سے وصول شدہ رقم 21 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔