ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کوائف کا کل آخری دن ہے، الیکشن کمیشن

February 14, 2020

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کوائف کےفارم جمع کروانے کا کل (ہفتہ) آخری دن ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلے سینٹرز پر موجود فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ جبکہ فارم 16 اعتراض کے لیے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ڈسپلے سینٹرز پر فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے، ڈسپلے سینٹرز صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔