4بھارتی لانچز ضبط،23 ماہی گیر گرفتار

February 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والی 4 بھارتی لانچز اور ان پر سوار 23 بھارتی ماہی گیروں کو ایم ایس اے نے کارروائی کرتے ہوئے لانچ کو ضبط جبکہ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ، ایم ایس اے کو اطلاع ملی تھی کہ 4 بھارتی لانچ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوئیں ہیں ، اس اطلاع پر ایم ایس اے نے فورا کارروائی کی اور کھلے سمندر میں پاکستانی سمندری حدود میں داخل 4 بھارتی لانچ کو ضبط کرلیا جبکہ اس پر سوار 23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا۔