ترکی میں غیرقانونی مقیم41پاکستانی واپس بھجوادئیےگئے

February 15, 2020

اسلام آباد (این این آئی)ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 41 پاکستانی باشندے واپس بھجوا دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 41 پاکستانی باشندے واپس بھجوا دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق باشندوں کو اسلام آباد ئیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کر دیا گیا ،ایف آئی اے نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد30 افراد کو پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ،11 افراد کو گھروں.کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔