مون گارڈن کیس کی سماعت ملتوی

February 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ریلوے کی زمین پر بننے والے مون گارڈن کو گرانے کے لیے حتمی نوٹس کے خلاف مکینوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 3مارچ کے لیے ملتوی کردی ۔ جمعے کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےمون گارڈن گرانے کےحتمی نوٹس کو کالعدمقرار دیا جائے۔