پسنی میں فائرنگ سے بلوچی گلوکار جاں بحق

February 15, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پسنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ویگن پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز پسنی سے آنے والی ویگن جسے ہی چربند کے قریب پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور صغیر شہزاد کو ہلاک کردیا اور فرارہوگئے لاش ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی مقتول بلوچی گلوکارتھا۔