بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا، ناسا

February 15, 2020

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ کا کہنا ہے کہ انتہائی بڑے سائز کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔

ناسا کے مطابق زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے کی لمبائی ساڑھے تین ہزارفٹ ہے، جبکہ یہ زمین سے 35 لاکھ 90 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے سے زمین کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیںہے۔

واضحرہے کہ ناسا کے مطابق سیارچے کو اگست 2002ء میں دریافت کے بعد سے ٹریک کیا جا رہا ہے۔