’آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول سمجھوتہ نہ ہو سکا‘

February 15, 2020

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی نااہلی سے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول سمجھوتہ نہ ہو سکا، اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا معیشت کا بیڑا غرق ہونے کا ایک اور ثبوت ہے۔

بغیر معاشی روڈ میپ آئی ایم ایف کی مزید شرائط ماننا عوام کا معاشی قتل ہے، مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا قوم پر مزید 250 ارب کا ٹیکس لادنے کی تیاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عمران مافیا منی بجٹ بھی لائے گی، مزید مہنگائی بھی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران مافیا نے گردشی قرض کی رفتار تیز کردی، ہر ماہ 44 ارب کا اضافہ ہوگا۔