یورپ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

February 15, 2020

یورپ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت فرانس سے سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 80 سالہ چینی سیاح خاتون کی ہلاکت فرانس میں ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چینی خاتون کا تعلق چین کے صوبے ہوبے سے ہے۔

دوسری جانب جاپانی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 287 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید ایک سوتنتالیس افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اب تک اموات کی تعداد پندرہ سوتئیس ہوگئی ہے ۔

صرف چین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو بیس ہوگئی۔

29ملکوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو ننانوے ہوگئی۔ چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 66ہزار سےبھی زائدہوگئی۔