کراچی میں ’لوسٹ ان اسپین‘ کے عنوان سے تصویری نمائش

February 16, 2020

کراچی میں ’لوسٹ ان اسپین‘ کے عنوان سے تصویری نمائش

کراچی کی کینوس آرٹ گیلری میں 14 اور 15 فروری کو اسٹریٹ فوٹو گرافر عمار زیدی کی سیاحتی تصاویر کی نمائش ہوئی۔

Lost in Spain (لوسٹ ان اسپین) کے عنوان سے نمائش میں فوٹو گرافر کی اسپین کے پچیس روزہ دورے کے دوران اُتاری گئی تصاویر پیش کی گئیں۔

نمائش کا افتتاح اسپین کے سفیر مینول ڈیوران نے کیا۔ اس موقع پر یونان اور ڈنمارک کے شہزادہ نکولاؤس، اسپین کے اعزازی سفیر غوث اکبر اور کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریانکس بھی موجود تھے۔

شہزادہ نکولاؤس نے عمار کو یونان آکر فوٹوگرافی کرنے کی دعوت دی۔ اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان میں فوٹوگرافی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عمار کہتے ہیں کہ ان کی فوٹوگرافی کا مقصد مختلف ثقافتوں کو قریب لانا ہے۔ عمار اس سے پہلے دبئی، ایران اور عراق میں بھی سیاحتی اور اسٹریٹ فوٹوگرافی کر چکے ہیں۔ نیویارک اور لندن میں بھی ان کی تصویری نمائش منعقد ہوچکی ہیں۔