جماعت اسلامی صرف سیاسی نہیں،غلبہ دین کی تحریک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ غلبہ دین کی تحریک ہے،زندگی کے تمام پہلوؤں میںاللّٰہ کی حاکمیت،اللّٰہ کا نظام اور اللّٰہ کی زمین پر اللّٰہ کے قانون کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نارتھ کراچی مسجد الہدیٰ میں ”اجتماع ارکان“سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع ارکان سے ممتاز عالم دین مولانا ثناء اللّٰہ، امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف اور سیکریٹری ضلع شمالی عرفان احمد، ناظم مالیات اکرم قریشی،انچارج سیاسی سیل احمر خان نے بھی خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی ایک متحرک اور زندہ جماعت ہے،ابلاغ کے جتنے بھی ذرائع ہیں ان کا استعمال اب ہرکسی کی دسترس میں ہے، ابلاغ کی تمام جہتوں کے ذریعے غلبہ دین کی جدوجہد تیز کرتے ہوئے اپنا بھرپور حصہ ڈالیں،زندگی کا سب سے اہم کام غلبہ دین یعنی اقامت دین ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اپناوقت ، مال، صلاحیتیں غلبہ دین کی راہ میں آگے بڑھ کر خرچ کریں۔