عمران اسماعیل سے عثمان بزدار کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر گورنر سندھ سے اظہار تعزیت کیا۔