طاہر القادری نے پاکستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق کا شعور دیا ، عوامی تحریک

February 17, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس انسانیت کو دینے کیلئے بہت کچھ ہے ۔ تعصب کی عینک اتار کر فیصلہ کیا جائے تو ہر کوئی مانے گا صرف ڈاکٹر طاہر القادری ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 69ویںیوم پیدائش کے حوالے سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملک وحید انجم ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق کا شعور دیا ،آپ اسلام کے قابل فخر سپوت اور عظیم صلح ہیں،آپ کے قائم کردہ ادارے دنیاء بھر میںانسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں،پاکستان اور عالم اسلام کو آپ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا نا چاہیئے ۔منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نےکہاکہ ہیروز کو ان کی زندگی میں لتاڑنااورموت کے بعد خراج تحسین پیش کرنابدقسمتی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری کی علم ،امن اور محبت پر مبنی فکر نے دنیاء بھر کے مسلم نوجوانوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ۔