سماجی تنظیموں کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ندیم قریشی

February 17, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہےکہ سماجی تنظیموں کی فلاحی خدمات کو کبھی بھی فرمواش نہیں کیا جاسکتا،تنظیموں کا نوجوانوں اور طلبا کو قومی نظریاتی اساس سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کی معروف سماجی شخصیت نعیم اقبال نعیم کی سماجی،ادبی اور علمی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مختلف شعبوں کے ماہرین اور علمی حلقوں کے قائدین نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ فلاحی تنظیموں کا ریکارڈ ہے کہ وہ کرپشن اور شخصیت پرستی سے مُبرا ہیں،مقر رین کا کہنا تھا کہ سماجی تنظمیوں پر حالیہ میڈیا پراکسی وار ناقابل برداشت ہے،چند حاسدین کی جانب سے ثبوت و شواہدکے بغیر میڈیا کا بطور ہتھیار استعمال صحافتی آداب اور قوانین کے منافی ہے۔