حیات آباد ٗسول سروس کے سابق افسر کے گھر سے لاکھوں کا سونا چوری

February 17, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد میں گھریلو ملازم نے سول سروسز کے سابق اعلی افسر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا ۔سابق اعلی افسر نسیم الحق ولد میاں واجد الحق سکنہ حیات آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کے گھر سے 28تولے سونا چوری ہو اتھا جس کے بارے میں وہ معلومات کررہاتھا اب اسے یقین ہو گیا ہے کہ اس کے گھر سے سونا اس کے ملازم جواد ولد سید علی شاہ سکنہ اچنی بالا نے چوری کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔