وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

February 17, 2020


وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میںملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کو اہم امور سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں گے اور اہم قومی و ملکی معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔

عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔