سکھر: سول اسپتال سے سرکاری ادویات چوری ہونے کا انکشاف

February 17, 2020

سندھ کے شہر سکھر میں سول اسپتال سے سرکاری ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری کے الزام میں اسپتال کے 3 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم گرفتار ملازمین کو اسپتال انتظامیہ کی مداخلت پر شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ادویات میڈیکل اسٹور سے چوری ہوئیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کا کہنا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی ادویات کی مالیت 7 لاکھ روپے سے زائد ہے۔