بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کا داخلہ بند کردیا

February 17, 2020

بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کا داخلہ بند کردیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ پر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز جب بھارت پہنچی تو انہیں نئی دلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے بھارتی حکومت کے اس رویے پر شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال کی وجہ سے بھارتی حکومت کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔