کراچی میں 15 ہزار بسیں چلانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

February 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں ٹرانسپورٹ کی شدید قلت کے حوالے سےکراچی میں 15 ہزار بسیں چلانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی پرسان حال نہیں،شہر کے کسی روٹ پر مناسب ٹرانسپورٹ نہیں،شہریوں کو چنگچی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔