ایمازون کے اسٹور پر پھر مشتبہ چائلڈ کار سیٹس کی فروخت کا انکشاف

February 18, 2020

لندن (پی اے) مشتبہ چائلڈ کار سیٹس فروخت کے لیےایمازون کے اسٹور پر پھر پائی گئی ہیں۔ ایمازون کا کہنا ہے کہ اسے افسوس ہے کہ مشتبہ چائلڈ کار سیٹس پھر اس کے برطانیہ کے ایک اسٹور پر پائی گئی ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے انہیں اسٹور سے ہٹا لیا ہے۔ ان مصنوعات کا پتہ بی بی سی پانوراما نے وسیع تر پروگرام کے حصے کے طور پر لگایا تھا، امریکی فرم امیزوزن کو ان سیٹس کے بارے میں شکایات کا سامنا تھا۔ 2013ء میں ایک کیس ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز انوسٹی گیشن تک لے گیا تھا، جس میں تصدیق ہوئی تھی کہ30میل فی گھنٹہ کی رفتار کے کریش میں یہ سیٹ پھٹ جائے گی۔ حال ہی میں وچ میگزین نے امیزون کی فبرک بیسڈ سیٹوں کا پتہ لگایا تھا جو2019ء کی مطلوبہ سیفٹی لیبلنگ سے عاری تھیں۔ ای جے سمیت دوسرے آئوٹ لیسٹس بھی یہ فروخت کرتے پائے گئے تھے۔ امیزون کے یوکے چیف نے کہا ہے کہ کمپنی نے ان مصنوعات کے محفوظ ہونے کے بارے میں اقدامات کیے تھے۔ حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور ہمیں افسوس ہے کہ یہ مصنوعات تیسری پارٹی کے ہمارے اسٹور کو استعمال کرنے کے ذریعے دستیاب تھیں۔ جامع تحقیقات کے بعد ہم نے مسئلے کی شناخت کرلی اور ان مصنوعات کو اسٹور سے ہٹا رہے ہیں۔ ہم ان مصنوعات کی خریداری کرنے والے ہر ایک کسٹمر سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ صورت حال کی وضاحت اور رقم واپس کرسکیں۔ ہم اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے کے اقدامات کرتے رہیں گے، تاکہ دنیا بھر میں محفوظ کار سیٹس کی دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔