مہنگائی ، بے روزگاری ملک و ملت کیلئے وبال جان بن گئی ہے،جماعت اسلامی

February 18, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور اسٹیٹس کو ملک و ملت کے لیے وبال جان بن گیاہے ۔ کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں کارکنان جماعت کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی 20 فروری سے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر رہی ہے ، جماعت اسلامی پاکستان ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہاکہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنے والا وہ حکمرا ن طبقہ ہے جو مغرب اور یورپ کو اپنا قبلہ قرار دیتاہے ۔