سندھ کےسنیئر صحافی عزیز میمن کےبہیمانہ قتل کےخلاف احتجاج

February 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سندھ کےسنیئر صحافی عزیز میمن کےبہیمانہ قتل کےخلاف پی ایف یو جے کی کال پر آر آئی یو جے نے نیشنل پریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ سندھ کے صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف صحافی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آوٹ کرگئے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کےسنیئر صحافی عزیز میمن کےبہیمانہ قتل کےخلاف پی ایف یو جے کی کال پر آر آئی یو جے نے نیشنل پریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں پی ایف یوجے کےسیکرٹری جنرل ناصر زیدی ، سابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ ، صدر آر آئی یوجے عامر سجاد سید ،سابق صدر پریس کلب شکیل انجم سمیت جڑواں شہروں کی صحافتی تنظمیوں اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔پی ایف یو جے اور آر آئی یوجے نےمقتول صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کےلیے جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیاہے،ناصر زیدی سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ جوڈیشل کمیشن سندھ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں بنایا جائے ،واقعہ کی غیرجانبدار انہ تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹائم لائن مقرر کیاجائے، انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔