پاکستان کا کروز میزائل راعد ٹو کا کامیاب تجربہ

February 18, 2020

پاکستان کا کروز میزائل راعد ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فضا سے فائر کرنے والے کروز میزائل راعد ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس حوالے سے بتایا ہے کہ راعد ٹو کی رینج 600 کلومیٹر ہے اور یہ اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راعد ٹو کے تجربے سے پاکستان کی زمین اور سمندر پر اہداف کو ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس میزائل میں جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس کا نظام موجود ہے جس سے یہ میزائل اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاک بحریہ کے مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹجک پلانز ڈویژن، چیئرمین نیس کام ڈاکٹر ندیم حیات ملک اور ایس پی ڈی کے اعلیٰ حکام نے رعد ٹو کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کا ’اگنی تھری‘ میزائل تجربہ پھر ناکام

ڈی جی ایس پی ڈی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور ماہرین پر مشتمل پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔