• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ، مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے


پاک بحریہ نے شمالی بحرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کئےجبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیے گئے۔

علاوہ ازیں مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے۔

فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف میزائلز کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین