وفاقی ٹیکس محتسب کا ایف بی آر افسران کو اظہار وجوہ کا نوٹس، اعلامیہ

February 18, 2020


وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 2 افسران کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کی دونوں افسران کو حکم عدولی پر شوکاز جاری کیا گیا۔

ایف ٹی او اعلامیے کے مطابق ٹیکس انتظامیہ کا کینہ پرور رویّہ احکامات پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار کی شکایت دور کرنے کے بجائے ایف بی آر افسران نے ایف ٹی او کا دائرہ کار چیلنج کیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ٹیکس گزار کی شکایت کے ازالے کے بجائے دونوں افسران نے نئی کارروائی شروع کی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آر نمائندے نے تحقیقات میں ٹیکس گزار کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔