بڑے بھی کم نہیں، شاپنگ مال کا دروازہ کھولا نہیں توڑدیا

February 18, 2020

بڑے بھی کم نہیں، شاپنگ مال کادروازہ کھولا نہیں توڑا گیا

بچے اپنی شرارتوں کے باعث کچھ نہ کچھ توڑ پھوڑ کرتے ہی رہتے ہیں اور یہ واقعات آئے دن خبروں کی زینت بھی بنتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ ایک بڑی عمر کے شخص نے شاپنگ مال کے شیشے کے دروازے کو کھولا نہیں بلکہ توڑ ہی ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان صاحب نے دروازہ اتنی زور سے کھولا کہ وہ چکنا چور ہوگیا۔ تاہم خو ش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔