ترنمول کانگریس کے ابھیشک بینر جی کی گفتگو پر بی جے پی رہنما کا غصہ

February 18, 2020

ترنمول کانگریس کے ابھیشک بینر جی کی گفتگو پر بی جے پی رہنما کا غصہ

ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشک بینر جی نے ایک ٹی وی شو میں بی جے پی کی تعصبی پالیسیوں کی دھجیاں بکھیردیں۔ اس موقع پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سشیل پنڈت غصے میں پیچ وتاب کھاتے رہے۔

ترنمول کانگریس کے ابھیشک بینر جی نے اس موقع پر بے جی پی کے ان اقدامات کو سامنے رکھا جنکی وجہ سے بھارت میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

تاہم اس موقع پر بجائے اس کے کہ کوئی منطقی بات کی جاتی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سشیل پنڈت غصے پیچ وتاب کھاتے رہے اور ادھر ادھر کی ہانکتے رہے۔

سشیل پنڈت دلیل سے کوئی جواب نہیں بن پارہا تھا اور وہ محض آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، اس موقع پر سوارا بھاسکر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سشیل جی واٹس ایپ یونیورسٹی کی معلومات سے بے وقوف نہ بنائیں۔ حقائق پر مبنی بات کیجیئے۔