سعودی جہاز رانی بیڑے میں دیو ہیکل آئل ٹینکر کا اضافہ

February 19, 2020

ریاض(شاہد نعیم)سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سعودی جہاز رانی کے بیڑے میں ایک اور دیو ہیکل آئل ٹینکر ’درۃ ‘ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر پر سعودی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دیو ہیکل ٹینکر کے اضافے سے سعودی عرب کو عالمی سطح پرتیل کی ترسیل میں کافی سہولت ہوگی۔