منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے آنیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ

February 19, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈھوک چراغ دین میں منشیات فروش نے گرفتار کرنے آنیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق منگل کی رات ایس ایچ او سول لائنز کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ڈھوک چراغدین میں راشد عرف راشی کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا۔ اسی دوران ریلوے ٹریک کے قریب ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔