میو ہسپتال میں دو روزہ بحالی معذوراں کیمپ کی اختتامی تقریب

February 19, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) معذور افراد معاشرہ کا اہم حصہ ہیں جنہیں ہنر مند بنا کر ایک کار آمد شہری بنایا جاسکتا جس سے ملک کا معاشی بوجھ کم ہو گا ،یہ بات ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈا کٹر طاہر خلیل اورڈاکٹر فرحان پاشا اور دیگر نے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکیا میو ہسپتال لاہور میں منعقدہ دو روزہ بحالی معذوراں کیمپ کی اختتامی تقریب ہوئی، دوروزہ فری کیمپ میں معذور افراد کی بحالی اور ان کی فنی تربیت و ملازمت کے حوالے سے شہر بھر سے آئے سینکڑوں معذور افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔ تقریب کے موقع پر ایبل پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی معذور افراد اورانسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور کام کیا جائے گا ۔