جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن ،68طلبا ءمیں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم

February 19, 2020

لاہور(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن گزشتہ روز یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں کیا گیا ،اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمینٹ افضل خان کو برطانیہ اور پاکستان کے مابین سیاسی ، سفارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ۔وائس چانسلر کے مطابق ،دو روزہ کانووکیشن میں کُل 2044طلباء کو میڈلز اور ڈگریاں عطا کی جائیں گی،پہلے سیشن میں وائس چانسلر اورگورنر پنجاب نے68طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔گورنرپنجاب نے یونیورسٹی کے مستحق طلبا کو وظائف فراہم کرنے کے لئے چانسلر فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت3صوبائی وزراء،بر طانوی پار لیمنٹ کے رکن افضل خان اور تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سمیت پارٹی عہدیداروں اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مہر فیاض احمد کی قیادت میں وکلاء وفد کی ملاقات کی۔