باغبانان میں گرینڈ آپریشن ‘ پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار

February 19, 2020

پشاور ( وقائع نگار ) باغبانان میں بھاری مشینری کے ذریعہ گرینڈ آپریشن میں دودرجن کے قریب پختہ اورتین درجن سے زائد عارضی تجاوزات کو مسمارکردیاگیاہے،آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور ریگولیشن برانچ نے مشترکہ کارروائی کی ایڈمنسٹریٹر ٹائون فوراحسان اللہ خان کوعوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ باغبانان میں تجاوزات مافیانے رفتہ رفتہ سرکاری اراضی پرقبضہ شرو ع کردیا ہے،جس کی وجہ سے عوام اور خاص کر طالبات وخواتین کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے، ایڈمنسٹریٹرٹائون فورنے شدیدبرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریگولیشن برانچ کوکارروائی کی ہدایت کی جس پر اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ متذکرہ علاقے میں گرینڈ آپریشن کیا،اس موقع پردودرجن کے قریب پختہ اورتین درجن سے زائد عارضی تجاوزات کومسمارکیاگیا ۔